اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی ویمنز ٹیم میں ان بھارتی کھلاڑیوں کا انتخاب - نئی دہلی

بھارت کی دو تجربہ کار کھلاڑیوں میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کو آئی سی سی نے اپنی اس دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں منتخب کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہرمنپِریت کور اور پونم یادو کو بھی اس دہائی کی آئی سی سی ویمنز ٹی ۔ 20 ٹیم میں جگہ ملی۔

بھارتی کھلاڑی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کا آئی سی سی دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں انتخاب
بھارتی کھلاڑی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کا آئی سی سی دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں انتخاب

By

Published : Dec 28, 2020, 7:56 AM IST

بھارتی کھلاڑی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کا آئی سی سی دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں انتخاب

بھارتی کھلاڑی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کا آئی سی سی دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ آئی سی سی کی موجودہ دہائی کی خواتین ٹیموں میں جن بھارتی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ان کا خلاصہ مندرجہ ذیل کیا گیا ہے۔

موجودہ دہائی کی آئی سی سی خواتین یکروزہ ٹیم کی کپتان آسٹریلیا کی میگ لیننگ ہیں۔ اس ٹیم میں لیننگ کے علاوہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایلیسا ہیلی اور ایلیسا پیری کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

بھارتی کھلاڑی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی کا آئی سی سی دہائی کی خواتین یکروزہ ٹیم میں انتخاب

ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر اور انیسہ محمد کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سارہ ٹیلر انگلینڈ کی واحد کھلاڑی ہیں۔ نیوزی لینڈ سے سوزی بیٹس بھی واحد کھلاڑی ہیں جب کہ ڈان وان نائیکیرک اور ماریجانے کیپ کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔

بھارت کی ٹی۔20 ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور اور پونم یادو اس دہائی کی آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ تاہم، ہرمنپریت کو اس ٹیم کا کپتان نہیں بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی میگ لیننگ ٹیم کی کپتان ہیں۔

افتتاحی بلے باز کی ذمہ داری آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی اور نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن پر ہے۔ تیسرے نمبر پر سوزی بیٹس اور چوتھے نمبر پر کپتان ہیں۔ اس کے بعد بھارت کی ہرمنپریت، ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر اور ڈِئینڈرو ڈوٹِن، آسٹریلیا کی ایلیسا پیری، انگلینڈ کی آنیہ شربسولے، آسٹریلیا کی میگن شاٹ اور بھارت کی پونم یادو شامل ہیں۔

موجودہ دہائی کی آئی سی سی خواتین یکروزہ ٹیم: میگ لیننگ (آسٹریلیا) ، سوجے بٹس، میتھالی راج ، اسٹیفنی ٹیلر، سارہ ٹیلر (وکٹ کیپر)، ایلیسا پیری، ڈان وان نائیکیرک، ماریجانے کیپ، جھولن گوسوامی اور انیسہ محمد۔

موجودہ دہائی کی آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ٹیم: میگ لیننگ (کپتان)، ایلیسا ہیلی (وکٹ کیپر)، سوفی ڈیوائن، سوزی بٹس، ہرمنپریت کور، اسٹیفنی ٹیلر، ڈِئینڈرو ڈوٹِن، ایلیسا پیری، آنیہ شربسولے، میگن شاٹ اور پونم یادو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details