کولمبو :سری لنکا کی حکومت نے ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں کرکٹ ٹیم کی 302 رنز سے عبرتناک شکست اور مسلسل ناقص کارکردگی کے مظاہرے کے بعد کرکٹ بورڈ کو برخاست کر دیا ہے۔
ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں 302 رنز کی شکست کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے بورڈ کے تمام ارکان کو فارغ کر دیا ہے۔ وزیر کھیل کے دفتر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے 1996 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجن راناٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر کھیل رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نئے سات رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔