بیورن فورٹن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے اطلاع جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق بیورن فورٹن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عماد رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی مشرف بہ اسلام ہوئی ہیں۔
بیورن فورٹن نے اسلام قبول کیا، بشکریہ انسٹاگرام اس بات کی تصدیق 26 سالہ بیورن فورٹن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تبریز شمسی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کی ہے۔
بائیں ہاتھ سے اسپنر بیورن فورٹن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے ستمبر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اب تک ایک ون ڈے اور سات ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی 20 میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں جنوبی افریقہ کے ایک دیگر کھلاڑی وین پارنیل نے بھی مذہب اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام ولید رکھا تھا۔
میڈیار پورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے۔ کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی کسی کے زیر اثر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
بیورن فورٹن نے اسلام قبول کیا، بشکریہ انسٹاگرام رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر نے شادی کے بعد 25 اپریل 2021 کو اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام عماد رکھ لیا ہے۔
ان کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ 'بیورن فورٹن نے الحمداللہ، ماہ رمضان کے دوران اسلام قبول کیا، انہوں نے نام عماد منتخب کیا ہے اور اس پر فخر ہے'۔
خیال رہے کہ کرکٹر نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی۔
فورٹن نے 16 اپریل کو پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے تھے اور 3 اوور گیند بازی بھی کی تھی۔
بیورن فورٹن نے اسلام قبول کیا، بشکریہ انسٹاگرام انہوں نے 26 رنز دے کر ان فارم بلے باز محمد رضوان کا قیمتی وکٹ حاصل کیا تھا۔