اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی - ویسٹ انڈیز کو 158 رنز سے شکست

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 158 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی
دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

By

Published : Jun 22, 2021, 10:49 AM IST

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 158 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 15 رنز بنا لیے تھے اور اسے جیتنے کے لیے ابھی بھی 309 رنز کی ضرورت تھی لیکن میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 165 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگ میں کیرون پاویل نے سب سے زیادہ 51 رنز جب کہ کے میئرس نے 34 رنز، بلیک ووڈ نے 25، اور کیمار روچ نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

وہیں دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کے گیندباز کیشو مہاراج نے سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصلی کیے جب کہ کگیسو رباڈا کو 3 وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ونڈیز کو 324 رنز کا ہدف

اس سے قبل جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگ میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگ میں جنوبی افریقہ کے پاس 149 رنز کی برتری حاصل تھی۔ جس کے سبب افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 324 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ونڈیز کو ایک اننگ اور 63 رنز سے شکست دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details