اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میدان پر غصہ دکھانا ثاقب کو مہنگا پڑ گیا - Mohamdan sporting

ثاقب کے اس سلوک کی لوگ مذمت کر رہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ ام احمد ششر نے کرکٹر کا بچاؤ کیا ہے۔

shakib al hasan banned
شاقب کو مہنگا پڑ گیا

By

Published : Jun 12, 2021, 7:32 PM IST

Updated : Jun 12, 2021, 7:39 PM IST

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل ) کے میچ میں غصہ دکھانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ شکیب الحسن نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹی20 میچ کے دوران میدان پر اسٹمپ کو لات ماری تھی اور امپائروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا تھا۔ انہوں نے حالانکہ بعد میں معافی مانگ لی تھی۔

ذرا‏ئع کے مطابق شکیب پر چار میچ کے لیے پنابندی لگادی ہے۔ وہ ڈی پی ایل کے چار مقابلے نہیں کھیل پائیں گے۔ یہ کاروائی ڈھاکہ میٹرو پولٹین کرکٹ سمیتی نے سنیچر کے روز کی۔

شیرِ بنگال اسٹیڈیم میں آباہانی لیمیٹیڈ اور محمڈن اسپورٹنگ کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں شکیب نے دو بار شرمناک برتاؤ کیا۔ مشفق الرحمن کے خلاف کیے گئے ایل بی ڈبلو کی اپیل کو مسترد کردیے جانے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے کپتان شکیب نے اپنا آپا کھو دیا اور اسٹمپ پر پیر مار دیا تھا۔ اس کے بعد شکیب نے ایک بار اور ایسی حرکت کی۔

شاقب کو مہنگا پڑ گیا

آباہانی لیمیٹیڈ کی پاری کے دوران چھٹے اوور میں پانچوی گیند کے بعد جب دونوں میدانی امپائر نے بارش کی وجہ سے میچ کا اعلان کیا، تب شکیب نے دوسرے چھور کے اسٹمپس اکھاڑ دیے۔ شکیب کے غصے کا اثر حالانکہ ان کے کھیل پر غلط طریقے سے نہیں پڑا۔ ان کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے آباہانی لیمیٹیڈ کو ڈکورتھ لوئیس طریقے سے شکست دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب شکیب الحسن نے اسٹمپ پر غصہ اتارا۔۔۔

شکیب نے اپنی پہلی حرکت پر معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ 'پیارے شائقین اور خیر خواہوں، میں ان سبھی سے معافی مانگتا ہوں، جنہیں میرے سلوک سے پریشانی ہوئی۔ میرے جیسے تجربے کار کرکٹر سے یہ امید نہیں ہے، لیکن کبھی کبھی میچ کے دباؤ والے ماحول میں ایسا ہو جاتا ہے۔ میں سبھی ٹیموں، ٹورنامنٹ میں شامل سبھی افسران میچ کرانے والی کمیٹی سے ایسی غلطی کے لیے معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں اس طرح کا کام نہیں کروں گا۔ سب کو پیار'۔

شکیب کے اس سلوک کی لوگ مذمت کر رہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ ام احمد ششر نے کرکٹر کا بچاؤ کیا ہے۔

Last Updated : Jun 12, 2021, 7:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details