اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جب سے رمیز راجہ کے بعد نجم سیٹھی کو پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا ہے، بابر کی کپتانی کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ بابر کی کپتانی پر تلوار لٹک رہی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر جب بھی فارم میں ہوں گے اور جب تک ان کی قیادت میں ٹیم کامیاب ہوگی وہ کپتان رہیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ 'ڈیٹا اور کامیابی دونوں میرے لیے بہت اہم ہیں۔ بابر ٹیم کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے تو ان کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک بلے باز کے طور پر اگر وہ رنز بناتا رہتا ہے، تو اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وہ اسٹار کرکٹر ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 'کرکٹ باقی دیگر کھیلوں کی طرح نہیں۔ اگر آپ سیریز ہارتے رہے تو لوگ آپ کی کپتانی پر سوال اٹھانا شروع کر دیں گے، جب تک بابر بطور کپتان اور بلے باز کامیاب رہے گا، ٹیم کے کپتان بھی وہی رہے گا، لیکن جیسے ہی ان کی کارکردگی متاثر ہوگی، میں اپنے سلیکٹرز سے اس کا جواب مانگوں گا۔