نئی دہلی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے طلاق لینے والے ہیں۔ کئی پاکستانی میڈیا رپورٹس بھی اس جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ Sania's post fuels rift speculations with husband Shoaib Malik
ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ثانیہ مرزا اور ان کا اور بیٹا اذہان ہیں۔ اس پوسٹ کے بعد ہی یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کی شادی شدہ زندگی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ثانیہ نے جو آخری پوسٹ لکھی تھی اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں۔ یہ وہ پوسٹ ہے جس کے بعد شادی ٹوٹنے کی افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افوہوں میں شدت دونوں کی پہلی ملاقات سنہ 2004-2005 میں بھارت میں ہوئی تھی۔ تاہم اس ملاقات میں دونوں کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوئی۔ چند برس بعد دونوں سنہ 2009-2010 میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ایک دوسرے سے ملے۔ ثانیہ ٹینس کھیلنے آئی تھی اور شعیب اپنی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلنے گئے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افوہوں میں شدت اس وقت پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر تھی۔ یہاں شناسائی دوستی میں بدل گئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تقریباً 5 ماہ تک ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی۔ شادی کی تمام رسومات حیدرآباد میں ہوئیں۔