لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے جیمز ونس اور سیم بلنگس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ونس اور بلنگز نے جولائی 2021 سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ونس نے اپنے آخری ون ڈے میں پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ بلنگز نے ڈراپ ہونے سے پہلے آٹھ ون ڈے میچوں میں 56 کی اوسط سے 448 رنز بنائے تھے۔ ای سی بی نے کہا کہ خراب فارم کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رہنے والے جیسن رائے کو بھی آسٹریلوی ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔ Vince return to England's ODI squad for Australia series