اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن اور یوراج کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی - سائی کرشنن کرکٹ اسٹیڈیم

Sachin Tendulkar And Yuvraj Singh Will Play Together ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر اور یووراج سنگھ کی قیادت میں سات ممالک کے کھلاڑی 18 جنوری کو کرناٹک میں چکبالا پور کے ستھیا سائی گرام، مدیناہلی میں منعقد ہونے والے 'ون ورلڈ ون فیملی کپ' دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سچن اور یوراج کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی
سچن اور یوراج کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:02 AM IST

مدیناہلی:سائی کرشنن کرکٹ اسٹیڈیم میں شری مدھوسودن سائی گلوبل فلانتھروپک سروس مہم کے زیر اہتمام اس دوستانہ کرکٹ میچ میں بھارت رتن سے نوازے گئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور پدم شری سے نوازے گئے یوراج سنگھ کی قیادت والی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ پانچ پنکھڑیوں کے اس کھیل کے میدان کی چار تماشائی گیلریوں کی کل گنجائش 3500 تماشائی ہے۔

اس 'ون ورلڈ ون فیملی کپ' میں سات ممالک کے کئی ریکارڈ ہولڈر کھلاڑیوں جیسے ہربھجن سنگھ، متھیا مرلی دھرن، عرفان پٹھان، چمنڈا واس، فاسٹ بولر آر پی سنگھ، لیفٹ آرم اسپن بولر مونٹی پنیسر، ڈینی موریسن، وینکٹیش پرساد وغیرہ نے حصہ لیں گے۔

ہندوستان کے لیے 34 سنچریاں بنانے والے سابق ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ڈاکٹر سنیل گواسکر اب بھی بیٹنگ کر رہے ہیں لیکن ایک مختلف میدان میں، مسٹر مدھوسودن سائی عالمی فلاحی خدمت مہم کے ذریعے پسماندہ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، جسے وہ اپنی زندگی تیسری اور بہترین اننگز' کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج

سنیل گواسکر کہتے ہیں کہ کرکٹ محض ایک کھیل سے زیادہ ہے، یہ ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ ان برسوں کے دوران میں نے لوگوں کو متحد کرنے اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے کھیلوں کی بے پناہ طاقت کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ اس منفرد دوستانہ میچ کا مقصد کرکٹ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاکر پسماندہ لوگوں کو درپیش سنگین مسائل کی طرف اور سدگرو شری مدھوسودن سائی کی طرف سے 'ایک دنیا ایک کنبہ - واسودھیو کٹمبکم' کے جذبے سے کیے جا رہے عظیم کام کی طرف توجہ مبذول کرنا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details