بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا کہ 'بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا 'ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ' ہوا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'وہ فی الحال ٹیم ہوٹل میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ India Tour of England
Rohit Sharma Corona Positive: روہت شرما کورونا سے متاثر - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ Rohit Sharma Coronavirus Positive
روہت شرما یکم جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے ہیں۔ روہت نے بھارت اور لیسسٹر شائر کے درمیان وارم اپ میچ کی دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 25 رنز بنائے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے دورے پر نہیں جا سکے ہیں۔ اگر روہت یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے پہلے صحت یاب نہیں ہو پاتے ہیں تو ٹیم کو اس ایک میچ کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔