ڈھاکہ:بھارتی کپتان روہت شرما، تیز گیند باز دیپک چہر اور کلدیپ سین زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت شرما کو دوسرے ون ڈے کے دوران ان کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ آئی۔ انہوں نے فیلڈ نہیں کیا اور کے ایل راہل نے ٹیم کی قیادت کی۔ حالانکہ آخر میں روہت بلے بازی کے دوران کریز پر آئے اور نصف سنچری بھی بنائی۔ لیکن ان کی اس اننگز کے باوجود ٹیم جیت حاصل نہیں کر سکی۔ India vs Bangladesh ODI Series
کوچ راہل دراوڑ نے یہ بتایا کہ تیز گیند باز دیپک چاہر اور کلدیپ سین زخمی ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ انگوٹھے کی چوٹ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی فریکچر نہیں ہے، اس لیے میں بیٹنگ کرنے کے قابل تھا۔" انہوں نے کہا کہ 'ہم یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ راہت شرما ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے یا نہیں اگر روہت کی چوٹ گہری ہوتی ہے تو انہیں نیٹ میں دوبارہ بلے بازی شروع کرنے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔'