نئی دہلی:بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں فارم میں نظر آئے۔ روہت نے پہلے ون ڈے میں 67 گیندوں میں 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد روہت سیریز کے دوسرے میچ میں تھوڑی جلدی پویلین لوٹ گئے اور تیسرے میچ میں 42 رنز بنائے۔ حالانکہ روہت اپنی نصف سنچر نہیں بنا سکے۔ اس سیریز میں کھیلتے ہوئے انہوں نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں 2-1 اور 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ کپتان روہت شرما نے بھی ان میچوں میں اپنی بلے بازی کی مہارت دکھائی۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کل 142 رنز بنانے کے ساتھ ہی روہت نے اپنے 7000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما ایسا کرنے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ وہیں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 7401 رنز کے ساتھ اس معاملے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ روہت رواں برس دھونی کا یہ ریکارڈ آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔