حیدرآباد: پہلے ون ڈے میں بھارت نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح حاصل کرلی۔ اس میچ میں روہت شرما نے ایک ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھارتی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے حیدرآباد ون ڈے میں شاندار آغاز کیا اور دو شاندار چھکے لگائے، ان چھکوں کے ساتھ روہت شرما نے ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دراصل، روہت شرما بھارتی سرزمین پر ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ماہی یعنی مہیندر سنگھ دھونی کے نام درج تھا۔ اس میچ میں روہت نے 38 گیندوں میں 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے میں بھارتی سرزمین پر کل 125 چھکے لگائے ہیں۔ وہ بھارت میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے بھارت میں 130 ون ڈے میچوں میں 123 چھکے لگائے تھے۔