ممبئی: راجر بنی کو بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ راجر بنی سوروگنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر ہوں گے، یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ Roger Binny appointed new BCCI president
بتادیں کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی جس میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، سابق صدر سورو گنگولی، نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون سنگھ دھومل اور سابق صدر بھارتی کرکٹر راجر بنی بھی موجود تھے۔ بنی نے سابق بھارت کپتان سورو گنگولی کی جگہ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 67 سالہ بنی بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے والے واحد امیدوار تھے۔ عہدے داروں کے گروپ کا انتخاب صرف ایک رسمی تھا کیونکہ سب کا بلا مقابلہ انتخاب ہونا تھا۔
ایک بیان میں، بی سی سی آئی نے کہا کہ راجیو شکلا بورڈ کے وائس چیئرمین بن گئے، جبک ہ جے شاہ سیکرٹری بنے رہیں گے۔ دیوجیت سائکیا کو بورڈ کا شریک سکریٹری اور آشیش شیلار کو خزانچی کے مقرر کیا گیا۔ سالانہ عام اجلاس میں تمام عہدیداران کا بلامقابلہ انتخاب کیا گیا۔