اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Rachin Ravindra سچن میرے آئیڈیل، لارا اور سنگاکارا بھی پسند: رچن رویندرا

انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز رچن رویندرا نے کہا کہ وہ سچن کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، جن کی بلے بازی اور تکنیک کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔

سچن میرے آئیڈیل، لارا اور سنگاکارا بھی پسند: رچن رویندرا
سچن میرے آئیڈیل، لارا اور سنگاکارا بھی پسند: رچن رویندرا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 6:01 PM IST

احمد آباد: نریندر مودی اسٹیڈیم میں رویندرا کے ناقابل شکست 123 رنز اور ڈیوڈ کونوے (ناٹ آؤٹ 152) کے درمیان 273 رنز کی شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 82 گیند باقی رہتے ہوئے نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ رچن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، ’’ظاہر ہے، میں سچن ٹندولکر کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں۔ میرے خیال میں بہت سے لوگ انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں جس طرح سے بلے بازی کی وہ لاجواب ہے اور ان کی تکنیک بھی دیکھنے کے لائق تھی۔

بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے انداز کی نقل کرنے کی بات کرتے ہوئے رویندرا نے برائن لارا اور کمار سنگاکارا کا نام لیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ایک لیفٹی ہونے کے ناطے ایسے لوگ ہیں جنہیں آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں، میں لارا کو پسند کرتا ہوں، مجھے سنگاکارا بھی پسند ہیں، لیکن ٹندولکر یقینی طور پر آئیڈیل تھے۔

ایک روزہ میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے والے رویندرا نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے ٹندولکر اور راہل دراوڈ کو اپنا آئیڈیل ماننے کے بارے میں پوچھا گیا۔ دراصل ان کے والدین نے ان کا نام ٹندولکر اور دراوڈ کے نام پر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ہاں، مجھے لگتا ہے کہ وہ دونوں بہت خاص کرکٹر ہیں۔ ظاہر ہے، میں نے بہت ساری کہانیاں سنی ہیں اور بہت ساری فوٹیج دیکھے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے والدین پر ہندوستانی کرکٹرز کا بہت اثر تھا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستان میں اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنانے پر کتنا فخر محسوس کرتے ہیں، جہاں ان کی جڑیں موجود ہیں، رویندرا نے کہا، "جب بھی وہ بنگلور میں ہوتے ہیں، جہاں ان کے دادا دادی رہتے ہیں، انہیں خاندانی تعلق کا احساس ہوتاہے۔ میں اپنے دادا دادی اوردیگر چیزوں کو دیکھ پاتا ہوں، ہاں، یہ بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Subhman Gill Down Feverشبھمن کو بخار، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل

انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ سنچری ہمیشہ خاص ہوتی ہے لیکن ہندوستان میں پرفارم کرنے کے قابل ہونے کے معاملے میں یہ بہت اچھا ہے۔ ہندوستانی جڑوں کا ہونا اچھی بات ہے۔ میرے والدین کو وہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ظاہر ہے کہ ہندوستان آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details