کولکتہ:پنجاب کنگز نے شیکھر دھون (47 گیندوں، 57 رن) کی نصف سنچری کے بعد شاہ رخ خان (8 گیندوں، 21 رن) اور ہرپریت برار (9 گیندوں، 17 رن) کے درمیان 40 رن کی شراکت داری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے سامنے 180 رن کا ہدف رکھا۔ دھون نے 47 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن بنائے، حالانکہ ان کے 15ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد پنجاب کا رن ریٹ رک گیا۔ ایسے میں شاہ رخ اور ہرپریت نے آخری 16 گیندوں میں 40 رن کی شراکت داری کرکے پنجاب کی اننگز کا دھماکہ خیز اختتام کیا۔
پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے اوور میں تین چوکے لگانے والے پربھاسمرن آٹھ گیندوں پر 12 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے بھانوکا راجا پکشے بھی صفر پر آوٹ ہوگئے۔ پنجاب نے پاور پلے میں 58 رن بنائے، حالانکہ اس نے لیام لیونگسٹن (9 گیندوں، 15 رن) کی صورت میں تیسرا وکٹ بھی کھو دیا۔
گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان پنجاب کو ایک شراکت کی ضرورت تھی، جو شیکھر اور جیتیش شرما نے فراہم کی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 53 رن کی شراکت داری کی، جس میں جیتیش نے 18 گیندوں پر 21 رن کا تعان کیا۔