اردو

urdu

ETV Bharat / sports

PM Modi On Indian Athletes مودی نے ایشیاڈ ٹیم کی تعریف کی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات کا یقین دلایا - وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے ہانگزو

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ حکومت نے اپنے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے اور نو برسوں میں کھیلوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

مودی نے ایشیاڈ ٹیم کی تعریف کی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات کا یقین دلایا
مودی نے ایشیاڈ ٹیم کی تعریف کی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات کا یقین دلایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 8:05 PM IST

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے ہانگزو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک خصوصی تقریب میں ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی دستے نے ان کھیلوں میں تمغوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرکے ملک وقار بڑھایا ہے اولمپک کے لیے نئی امیدیں جگائی ہیں۔

کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کھیلوں کے جذبے کی حقیقی مثال پیش کرتی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ نو برسوں میں کھیلوں کے بجٹ میں پہلے کے مقابلے میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے اور حکومت گاووں اور دیہی علاقوں کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’کھیلو انڈیا‘‘ گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پورا ملک ایشیائی کھیلوں میں آپ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ آپ نے دن رات محنت کرکے 100 تمغوں کی تعداد کو عبور کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی تمام تر کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی ہیں کہ ہمارے تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ برقرار رہے اور انہیں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین سہولیات میسر ہوں، انہیں ملک اور بیرون ملک کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:World Cup 2023 میری دعا ہے بھارت ورلڈ کپ جیتے اور میرا بھائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے: رویندر جڈیجہ کی بہن

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گاووں میں رہنے والے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ "اس بار ہندوستان نے غیر ملکی سرزمین پر ایتھلیٹک مقابلوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details