اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 4:57 PM IST

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں، ندا ڈار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے ان کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا آسان نہیں۔ ہم اس کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔Nida Dar Reaction

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں : ندا ڈار
نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں : ندا ڈار

اسلام آباد:کپتان ندا ڈار نے ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے اسپن اور فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے، کسی ایک ہی نشاندہی نہیں کی جا سکتی اور ہمیں سیریز میں بنیادی چیزوں پر فوکس رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری ینگ پلیئرز کے لیے اچھا موقع ہے، ہم اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھاکہ سوزی بیٹس کے نام پر گراؤنڈ کا نام رکھنے پر خوشی ہوئی، سوزی بیٹس کو 300 انٹرنیشنل میچ مکمل ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں، نیوزی لینڈ میں کھیلنے کے لیے ہمیشہ پرجوش ہوتے ہیں، یہاں فینز اسپورٹ کرنے کے لیے آتے ہیں۔واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details