پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق کھلاڑیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم اور ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ جس پر پاکستانی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس شدید برہم ہوگئے۔ انہوں نے ڈریسنگ روم کی چیزیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر کڑی تنقید کی ہے۔Waseem and Waqr on Leak Video
Waseem and Waqr on Leak Video پاکستانی ڈریسنگ روم کی گفتگو لیک، وقار اور اکرم کی ٹیم پر تنقید
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق کھلاڑیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئی، جس میں کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔Waseem and Waqr on Leak Video
وقار اور اکرم کی ٹیم پر تنقید
وسیم اکرم اور وقار یونس کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں جو کچھ ہوتا ہے اسے خفیہ رکھا جائے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 'اگر میں بابر اعظم کی جگہ ہوتا تو ویڈیو بنانے والے کو اسی وقت روک دیتا کیونکہ ڈریسنگ روم میں بہت سی ذاتی چیزیں ہیں اور اگر انہیں پبلک کیا جاتا ہے تو یہ شرمناک ہوسکتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ورلڈ کپ میں یا اس سے پہلے ایسا کیا ہوگا۔ میں مداحوں کی تعداد بڑھانے کی خواہش کو سمجھ سکتا ہوں لیکن یہ بہت زیادہ ہے۔