اردو

urdu

By

Published : Oct 7, 2022, 6:40 PM IST

ETV Bharat / sports

Women’s Asia Cup T20 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان خواتین ٹیم کی بھارت کے خلاف تیسری جیت

ویمنز ایشیا کپ 2022 میں پاکستانی خواتین ٹیم نے بھارت کو 13 رنوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کے خلاف پاکستان کی صرف تیسری T20 جیت ہے اور یہ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پہلی شکست ہے۔ Pakistan Women's Team Third win against India in T20 format

Pakistan Women's team third win against India in T20 format
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان خواتین ٹیم کی بھارت کے خلاف تیسری جیت

سلہٹ: گذشتہ روز پاکستان خواتین ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن آج پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ویمن ایشیا کپ میں 13 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر بھارت کو 138 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی خواتین کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ندا ڈار جنہوں نے 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے اور آف اسپن کی جانب سے 23 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ Pakistan Women's Team Third win against India in T20 format

اس شکست کے بعد شاید بھارت سوچے گا کہ وہ اس تعاقب کو بہتر طریقے سے برقرار رکھ سکتا تھا۔ خاص طور پر پہلی پانچ وکٹیں تو ایسے لگ رہی تھیں جیسے تحفے کے طور پر دی گئی ہوں۔ لیکن رچا گھوش (26) نے امید کو زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ ریچا نے اپنی 13 گیندوں کی اننگز میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے، لیکن ان کے آؤٹ ہونے سے بھارت کی امیدیں چکنا چور ہوگئیں۔ پاکستان نے کچھ اچھے کیچز لے کر اسے جیت دلائی۔

یہ بھارت کے خلاف پاکستان کی صرف تیسری T20 جیت ہے اور یہ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پہلی شکست ہے۔ پاکستان نے سنہ 2016 کے بعد پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے اور یہ ایشیا کپ میں بھی اس کی پہلی جیت ہے۔ ہرمن پریت کور چوتھے نمبر کے بجائے ساتویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آئین اور وہ 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details