کراچی:کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔ وہیں دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے میچ کے آخری لمحے میں پاکستانی نے دلچسپ فیصلہ کیا اور 8 وکٹ پر 311 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان نے آخری پندرہ اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 61 رنز بنالیے، تاہم کم روشنی کے باعث دونوں ٹیموں نے باہمی مشاورت سے میچ ختم کرنے فیصلہ کیا اور اس طرح میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ Pakistan vs New Zealand, 2nd Test: New Zealand Opt To Bat First
اس قبل کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو پاکستان کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئے، لیکن پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، 100 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمہدارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی، جب کہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔