پرتھ: شاداب خان (22/3) کی قیادت میں پاکستان نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میچ میں نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔گروپ ٹو کے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رن بنا سکی۔ پاکستان نے 92 رن کا ہدف 13.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔T20 World Cup 2022
پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے حالانکہ محمد رضوان نے فتح میں 49 (39) رن کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فخر زمان (20) کے ساتھ 37 اور شان مسعود (12) کے ساتھ 30 رن کی شراکت کی۔ افتخار احمد نے چھ رن بنائے جبکہ 14ویں اوور میں شاداب خان نے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔