اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 رنوں پر سمٹی، پاکستان کے چھ وکٹوں پر194 رن - میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے گیندبازوں

Pakistan Vs Australia 2nd Test میلبورن میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے 318 رنوں کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگ مشکل مں گھرتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کی ٹیم 194 رنوں کے مجموعی اسکور پر چھ اہم وکٹ گنوا چکی ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 ڑنوں پر سمٹی،پاکستان کے 6 وکٹوں پر194 رن
آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 ڑنوں پر سمٹی،پاکستان کے 6 وکٹوں پر194 رن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 1:02 PM IST

میلبورن:میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت مقابلے میں واپسی کرتے کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر سمیٹ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان کی شروعات توقع کے مطابق نہیں رہی اور 34 رنوں کے مجموعی اسکور پر امام الحق 10 رن بنا کر لیون کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

پیٹ کمنز نے بابر اعظم کو ایک رن کے اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔ اس کے بعد ہی ہیجل ووڈ نے شکیل سعود کو نو رنوں کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ آغا سلمان پانچ رن بنا کر آوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 62 رن اور کپتان شان مسعود 54 رنوں کی اننگ کھیل کر پاکستان کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 194 رن بنا لئے ہیں۔ محمد رضوان 26 رن اور عامر جمال بغیر کھاتہ کھولے کھیل کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز کو 3 جبکہ لیون دو اور ہجیل ووڈ کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا لیکن ٹیم اسکور بورڈ میں زیادہ اضافہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 318 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیائی بلے باز پہلے دن کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور ٹیم کا چوتھا وکٹ 204 رنز پراس وقت گرا جب شاہین آفریدی نے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 63 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی اہم وکٹ عامر جمال نے حاصل کی، میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ 38، ڈیوڈ وارنر 38، اسٹیون اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور مچل مارش نے 41 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ربادا کی خطرناک بالنگ، ہندوستان کے 8 وکٹوں پر 204 رن، کے ایل راہل کی نصف سنچری

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details