اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sri Lanka vs Pakistan سری لنکا دورے کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی - سری لنکا بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میچ

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔ Shaheen Afridi return in National Team

سری لنکا دورے کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
سری لنکا دورے کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

By

Published : Jun 17, 2023, 2:48 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تیز گیندباز شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ان کیپڈ بلے باز محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کی واپسی سے پاکستان کی ٹیم مزید مضبوط ہوگی ۔ شاہین اس وقت ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری تک پہنچنے سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 3 دسمبر 2018 کو ڈیبیو کرنے کے بعد سے کسی بھی پاکستانی باؤلر نے ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لی ہیں۔ 23 سالہ شاہین کی اوسط 24.86 ہے اور ان کی اکانومی 3.04 ہے۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی، 2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی کی تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔ واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کامران غلام کو اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، اب انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں پہلی بار منتخب کیے گئے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلے باز محمد حریرہ کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 24 فرسٹ کلاس میچز کی 38 اننگز میں 2252 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 8 سینچریاں اور 8 ہی نصف سینچریاں شامل ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 311 رنز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Team India West Indies Tour دورہ ویسٹ انڈیز میں کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام ملنے کا امکان

دائیں ہاتھ کے 21 سالہ بلے باز محمد حریرہ قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن 23-2022 میں 11 میچوں کی 18 اننگز میں 4 سینچریوں اور 2 نصف سینچریوں کی مدد سے 73 کی اوسط کے ساتھ 1024 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔ اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 22-2021 کے دوران بھی محمد حریرہ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے، انہوں نے 18 اننگز میں 986 رنز اسکور کیے تھے، جس میں 311 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے 23 فرسٹ کلاس میچوں کی 32 اننگز میں 19.24 کی اوسط سے مجموعی طور پر 558 رنز بنائے ہیں جبکہ 64 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 23-2022 میں 9 میچوں میں 31 وکٹ لے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details