دبئی: ایشیا کپ Asia Cup میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین جمعہ کے روز کھیلا جائے گا، جس میں جیتنے والی ٹیم سپر چار میں اتوار کے روز ٹیم انڈیا کے ساتھ کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان یہ میچ سپر 4 کے لیے ہوگا۔
وہیں جیتنے والی ٹیم اتوار کو بھارت کے ساتھ سپر 4 کا پہلا میچ کھیلے گی۔ ایسے میں شائقین کو امید ہوگی کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے ایسے میں مداحوں کو دوبارہ بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن جس طرح ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف کھیلا اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہانگ کانگ پاکستان کو سخت چیلنج پیش کرے گا۔
ایک طرف بابر اعظم پاکستان کے کپتان ہوں گے اور دوسری طرف ہانگ کانگ کے بابر حیات ہوں گے۔ بلاشبہ بابر کا نام بڑا ہے لیکن ایشیا کپ میں بابر حیات کا ریکارڈ شاندار ہے۔ بابر حیات اس وقت ایشیا کپ کے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ بابر حیات نے 2016 میں 122 رنز بنائے تھے جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے بھارت کے خلاف بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔Pakistan vs Hong Kong
دوسری طرف پاکستان کے تیزگیندباز حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شام کیا جا سکتا ہے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کچھ دن آرام کروانے کے بعد اب میچ کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔