اردو

urdu

ETV Bharat / sports

PAK vs BAN رضوان کی خطرناک بلے بازی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رن سے ہرایا - پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رن سے ہرایا

پاکستان نے جمعہ کو سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رن سے شکست دی۔ یاد رہے کہ رضوان نے صرف 50 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔ PAK vs BAN

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 7, 2022, 4:13 PM IST

کرائسٹ چرچ:محمد رضوان (78 ناٹ آؤٹ) اور شان مسعود (31) کی خطرناک اننگز کی مدد سے پاکستان نے جمعہ کو سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رن سے شکست دی۔PAK vs BAN

ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 167 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ اوپنر رضوان پاکستان کی جیت کے اصل ہیرو تھے۔ رضوان نے صرف 50 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔ رضوان نے کریز پر 101 منٹ کی نصف سنچری اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان بابر اعظم (22) کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے سرے پر بیٹنگ کرنے آئے مسعود نے بھی زبردست بلےبازی کی اور 22 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

فتح کے لیے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے لٹن داس (35)، عفیف حسین (25) کے بعد یاسر علی (42 ناٹ آؤٹ) کی طوفانی اننگز بھی ٹیم کی شکست کو نہ روک سکے۔ یاسر نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 21 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ محمد وسیم (24 رنز کے تین وکٹ) نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ محمد نواز نے 25 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: PCB announces Women's T20 League پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details