ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کیچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 266 رن بنالئے ہیں۔ دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک کائل جانسن سات رن اور ٹم ساوتھی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو 310 رنوں پر سمٹنے کے بعد بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات توقع کے مطابق نہیں رہی۔
36 رنوں کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 21 رن بنا کر تیجل اسلام کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈین کونوے بھی 12 رنوں کی مختصر اننگ کھیل کر مہدی حسن معراج کی گیند پر کیچ آوٹ یو گئے۔تجربہ کار بلے باز کین ویلمسن نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی اننگ سنبھالنے کی کوشش کی ۔
کین ویلمسن 205 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 104رنوں کی اننگ کھیل کر تجیل اسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد ڈیرل میشل(41) اور گلین فلپس (42) رنوں کی نمایاں اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔دیگر بلے بازوں میں ٹم بنڈل (سات رن) اور ایش سوڈھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع
بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل اسلام کو چار جبکہ شریف السلامم مہدی حسن معراج، نعیم حسن اور مومن کو ایک ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری میزبان ٹیم بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 85.1 اوورز میں 310 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمودالحسن86 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس کو چار جبکہ اعجاز پٹیل اور کائل جانسن کو دو دو وکٹ ملے۔