اردو

urdu

New Zealand beat West Indies: مایوس کن بلے بازی کے سبب ویسٹ انڈیز کی شکست

نیوزی لینڈ نے سبینا پارک میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رن بنائے جس کے جواب میں ونڈیز 172 رن ہی بنا سکی۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے نے 43 (29)، کین ولیمسن نے 47 (33) اور جیمز نیشم نے 33 (15) رن بنائے، جب کہ گیندبازی میں مچل سینٹنر (3 وکٹیں) نے ٹیم کی قیادت کی۔ New Zealand beat West Indies by 13 runs

By

Published : Aug 11, 2022, 5:51 PM IST

Published : Aug 11, 2022, 5:51 PM IST

New Zealand beat West Indies by 13 runs in 1st T20 game
مایوس کن بلے بازی کے سبب ویسٹ انڈیز کی شکست

جمیکا: روماریو شیفرڈ (31) اور اوڈین اسمتھ (27) کی کوششوں کے باوجود ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے سبینا پارک میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رن بنائے جس کے جواب میں ونڈیز صرف 172 رن ہی بنا سکی۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے نے 43 (29)، کین ولیمسن نے 47 (33) اور جیمز نیشم نے 33 (15) رن بنائے، جب کہ گیندبازی میں مچل سینٹنر (3 وکٹیں) نے ٹیم کی قیادت کی۔ New Zealand beat West Indies by 13 runs

دوسری جانب ونڈیز کی مایوس کن بیٹنگ ان کی شکست کی بڑی وجہ تھی۔ 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے پہلے 10 اوورز میں 68 رنز اور 15 اوورز میں 108 رن ہی بنائے۔ انہوں نے آخری تین اووروں میں اننگ کی رفتار بڑھاتے ہوئے 47 رن جوڑے، اس کے باوجود وہ 20 اوورز میں صرف 172 رنز ہی بنا سکے۔

اننگ کا آغاز کرتے ہوئے کائل میئرز (1)، ڈیون تھامس (1) اور شمرون ہیٹمائر (2) جہاں نمایاں کردار ادا کرنے میں ناکام رہے وہیں 43 گیندوں پر 42 رن بنانے والے شَمارہ بروکس اور آٹھ گیندوں پر 15 رنز بنانے والے نکولس پورن اچھی شروعات کو دھماکہ خیز اننگ میں تبدیل نہ کر سکے۔ آخر میں جیسن ہولڈر نے 25 (19)، روماریو شیفرڈ نے 31 (16) اور اوڈین اسمتھ نے 27 (12) رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن یہ کیریبین ٹیم کی جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔ اب دونوں ٹیمیں سیریز کا دوسرا میچ 12 اگست کو اسی گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details