اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs AUS 4th Test عثمان خواجہ کی بدولت آسٹریلیا کی پہلی اننگز 480 رنز پر ختم، بھارت کا محتاط آغاز - بغیر کسی نقصان کے بھارت کا اسکور 36 رنز

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کی 180 رنز اور کیمرون گرین کے 114 رنز کے بدولت 480 رنز بنائے۔ وہیں بھارت نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان نے 36 رنز بنالیے ہیں۔ Day Two of IND vs AUS 4th Test

ND vs AUS, Day 2, 4th Test, Updates
بھارتی ٹیم کے لیے خواجہ اور گرین کی جوڑی بنی مصیبت

By

Published : Mar 10, 2023, 9:41 AM IST

Updated : Mar 10, 2023, 5:22 PM IST

احمد آباد:آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے دن آخری سیشن کے اختتام پر سمٹ گئی۔ عثمان خواجہ کی 180 رنز اور کیمرون گرین کے 114 رنز کے بدولت آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 480 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے پہلے دن 4 وکٹوں پر 255 رنز بنائے تھے۔ وہیں بھارت 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان نے 36 رنز بنالیے ہیں۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 17، شمبن گل 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے دن چائے کے وقفے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 409 رنز بنائے لیے تھے۔ وقفے کے بعد عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے 180 کے سکور کرکے اکشر پٹیل کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے لیے دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل ہی بری خبر آگئی۔ ٹیم کے ریگولر کپتان پیٹ کمنز کی والدہ کل رات انتقال کر گئیں۔ کینگرو بلے باز سیاہ بازو پر پٹی باندھ کر میدان میں اترے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا دن ہے۔ 4 میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا دن کینگروز کے نام رہا۔ بھارتی گیند باز پہلے دن 90 اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا نے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز ہے۔ دوسرے دن بھارت گیند بازوں پر مہمان ٹیم کو جلد سمیٹنے کا دباؤ ہوگا۔ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا، پچ سست ہوتی جائے گی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو دوسری اننگز میں بھی یہاں بلے بازی کرنی ہوگی۔ بھارتی بلے بازوں کو یہ بات کو ذہن میں رکھنی ہوگی کہ پہلی اننگز میں بھی مہمانوں پر برتری حاصل کرے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 14ویں سنچری اسکور کی۔ خواجہ نے پہلے دن اس پچ پر صبر و تحمل سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت میں پہلی بار میزبان ٹیم کے خلاف سنچری بنائی۔ بھارتی گیند باز پہلے دن کوئی خاص نہیں کر سکے۔ دوسرے دن بھارتی ٹیم کو جلد از جلد کینگروز ٹیم کی پہلی اننگز کو سمیٹنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی نے پہلے دن 17 اوورز میں 65 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ امیش یادیو نے 15 اوورز میں 58 رنز دیے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ روی چندرن اشون نے 25 اوورز میں 57 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیے، جب کہ رویندر جڈیجہ نے 20 اوورز میں 49 رنز دے کر ایک وکٹ لیے۔

عثمان خواجہ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ اسٹینڈ ان کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑے۔ کیمرون گرین کے ساتھ 85 رنز جوڑے۔ خواجہ 104 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ کیمرون گرین پہلے دن 49 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 10, 2023, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details