اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2023, 7:59 PM IST

ETV Bharat / sports

Micheal Clarke رابنسن کو چپ رہنے کی ضرورت ہے: کلارک

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ایشیز ٹیسٹ سیریز کے تنازعہ کو یہ کہتے ہوئے ہوا دی ہے کہ انگلینڈ کے گیند باز اولی رابنسن کو ’’چپ رہنے‘‘ اور وکٹ لینے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رابنسن کو چپ رہنے کی ضرورت ہے: کلارک
رابنسن کو چپ رہنے کی ضرورت ہے: کلارک

لندن:مائیکل کلارک نے کہاکہ اسے (رابنسن) کو چپ رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر انگلینڈ کے تمام کھلاڑی فٹ ہوتے تو اولی کو ٹیم میں جگہ بھی نہ ملتی۔ اگر جوفرا آرچر کھیل رہے ہوتے یا (مارک) ووڈ مکمل طور پر فٹ تھے، تو انہیں (رابنسن) کو کلب کرکٹ کھیلنے کے لئے واپس لوٹنا پڑتا گا۔‘‘

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب رابنسن نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ کو نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے پر پویلین بھیجا تھا۔ رابنسن نے میچ کے تیسرے دن واقعے کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ برسوں میں رکی پونٹنگ سمیت کئی کنگارو کرکٹرز نے ایشز میں کئی طرح کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

کلارک نے کہا “میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ اگر جیمز اینڈرسن ایسا کریں تو بھی بات ہے۔ انہوں نے 180 ٹیسٹ کھیلے، کئی وکٹ حاصل کئے۔ یہ کھلاڑی صرف پانچ منٹ پہلے یہاں آیا ہے۔ اسے وکٹ لینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے.. اولی، پہلے (اننگ میں) پانچ وکٹ لیں، پھر جو کچھ آپ کے ذہن میں آئے کہئے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب 28 جون سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے سنسنی خیز فتح ریکارڈ کی، حالانکہ وزڈن کے لیے رابنسن کی تحریر کے مطابق، کوچ برینڈن میک کولم نے کہا کہ یہ شکست انہیں ’’جیت کی طرح لگ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Ashes 2023 لابوشین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر بہتری لا سکتے ہیں، پونٹنگ

رابنسن نے وزڈن کے لیے لکھا باز (میک کولم) نے میچ کے بعد کہا ’ایسا لگتا ہے کہ ہم جیت گئے ہیں۔‘ ہم نے دنیا کو محظوظ کیا اور ہم نے آسٹریلیا کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ شکست کے بعد یہ کہنا ہمارے لیے ضروری تھا۔

کلارک نے میک کولم کے تبصرے پر کہا ’’مجھے تو جیت ہی جیت جیسی محسوس ہوتی ہے۔‘‘ جب آپ ہار جاتے ہیں تو آپ کو شکست کا احساس ہوتا ہے۔ میچ ڈرا ہونے پر بھی آپ یہ کہہ سکتے تھے لیکن آپ ہارنے والے ہیں۔ جب آپ ہار ے تو ایسا لگا جیسے جیت گئے ہوں؟ مجھے تو اپنی ہار سے جڑا ایسا کوئی احساس یاد نہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details