کرائسٹ چرچ: آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 219 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ جب کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔ تاہم اسی درمیان بارش کی وجہ سے میچ بے نتجہ منسوخ ہوگیا۔ بے نتائج میچ کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے ایک صفر کے ساتھ سیریز پر قبضہ کر لیا۔ اس قبل دوسرا میچ بھی بے نتجہ رہا، جب کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی اور سست آغاز کے بعد دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل نے 22 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 13 رن بنائے، جب کہ شکھر دھون نے 45 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن کی اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 16 گیندوں پر 10 رن کا تعاون دیا اور دباؤ میں آکر ڈیپ اسکوئر لیگ پر کھڑے گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔
بھارت نے واشنگٹن سندر (51) کی نصف سنچری کی بدولت بدھ کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 220 رن کا ہدف رکھا۔ آدھی بھارتی ٹیم کے 121 رن پر پویلین لوٹنے کے بعد سندر نے اننگز کو سنبھالا اور 64 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے۔ اس سے قبل شریس ایر نے بھی 59 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن کا تعاون دیا۔ وہیں ایر اچھی فارم میں نظر آئے، ایر نے پنت کے ساتھ 30 رن جوڑے، جب کہ سوریہ کمار یاد (6 رن) کے ساتھ 25 رن کی شراکت کی۔ حالانکہ وہ اپنی نصف سنچری سے ایک رن کم کی دوری پر لوکی فرگیوسن کا شکار ہوگئے۔
بھارت کے آخری بلے باز دیپک ہڈا (12) کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکل میں پڑ گئی تھی اور 200 تک پہنچنا مشکل نظر آرہا تھا۔ سندر نے ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک لے جانے کے لیے یہاں نچلی صف کے بلے بازوں کے ساتھ شاندار شراکت داری کی۔