نئی آئی پی ایل فرنچائزی لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا اور ٹیم کے مینٹر گوتم گمبھیر نے جمعہ کی شام دیر گئے یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ٹیم کا پہلا بلا پیش کیا۔ Gautam Gambhir meet Yogi Adityanath
فرنچائزی نے ٹویٹر پر اس کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، "ٹیم کا پہلا بلہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پیش کیا گیا۔کرکٹ کو بے پناہ حمایت دینے کے لیے ان کے مشکور ہیں۔'
میٹنگ کے دوران اتر پردیش میں کھیلوں کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ پانچ سال میں کھلاڑیوں اور کھیلوں کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ بی جے پی کے سنکلپ پترا میں ہر پنچایت میں کھیلوں کے میدانوں کو تیار کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں کھیلوں کی ترقی کے لیے جو بھی کام کیا جائے گا اس میں حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔' Development of sports in Uttar Pradesh