گزشتہ برس ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ لارڈس میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اسے ساؤتھمپٹن منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران یوکے میں کورونا سے متعلق پابندیاں ہٹائی جا رہی تھیں۔ ساتھ ہی ساؤتھمپٹن کے گراؤنڈ پر ہوٹل ہونے سے کھلاڑیوں کو بایو ببل میں رکھنا آسان ہوتا اس لیے فائنل میچ شفٹ کیا گیا تھا۔ ICC world Test Championship Final
ICC world Test Championship Final: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈس میں کھیلا جا سکتا ہے
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل میچ لارڈس کے تاریخی میدان پر کھیلا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس وقت لارڈس میں فائنل میچ کے انعقاد پر غور کر رہی ہے۔ ICC world Test Championship
اب جب کہ یوکے میں کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور بائیو ببل سے راحت دی جارہی ہے تو آئی سی سی کو امید ہے کہ وہ لارڈس میں فائنل کا انعقاد کر پائے گی۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے کے دوران بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ یہ (فائنل میچ) ہماری توقع کے مطابق لارڈز کے لئے مقررہے۔ Lord's Cricket Ground
بارکلے نے مزید کہا کہ 'جون کا مہینہ ہونے کی وجہ سے دیگر میدان ویسے ہی ممکنہ میزبانوں کی فہرست سے باہر ہوجاتے ہیں۔ ہم کووڈ سے باہر آچکے ہیں۔ ارادہ یہی ہے کہ اگر ہم تمام ایونٹس کرپائے تو یہ میچ لارڈس میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس فیصلے کو حتمی شکل دینے سے پہلے ابھی کچھ کام کرنا باقی ہے۔ تاہم آئی سی سی اگلے ماہ اپنے سالانہ اجلاس میں مقام کا اعلان کرنے کی امید کر رہی ہے۔