اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Bumrah Statement on Kuldeep Yadav: کلدیپ یادو کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ بریک دیا گیا ہے: بمراہ - کلدیپ یادو پر جسپریت بمراہ کا بیان

بھارت کے نائب کپتان جسپریت بمراہ نے کہا کہ کلدیپ یادو کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا ہے، وہ کافی وقت سے بائیو ببل تھے، انہیں ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے Bumrah on Kuldeep Yadav۔

Bumrah Statement on Kuldeep Yadav
Bumrah Statement on Kuldeep Yadav

By

Published : Mar 11, 2022, 10:40 PM IST

بنگلورو: ہندوستان کے تیز گیند باز اور نائب کپتان جسپریت بمراہ نے سری لنکا کے خلاف بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہفتہ سے ہونے والے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے قبل آج کہا کہ کلدیپ یادو کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا ہے، بلکہ بائیوببل سے بریک دیا گیا ہے Bumrah Statement on Kuldeep Yadav۔

کلدیپ یادو گزشتہ دو برسوں سے خراب فارم سے جوجھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ٹیم کے اندر اور باہر ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نےٹیم انڈیا کے لیے آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ سال فروری میں کھیلا تھا۔ بمراہ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا، 'ہم نے انہیں ٹیم سے باہر نہیں کیا ہے، وہ کافی عرصے سے بائیو ببل میں تھے، انہیں ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے۔ بائیو ببل میں رہنا آسان نہیں ہوتا ہے، کھلاڑیوں کی ذہنی صحت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:

بمراہ نے ٹیم میں شامل کئے گئے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اکشر جب بھی کھیلتے ہیں، ٹیم کو ان کی موجودگی سے فائدہ ہوا ہے۔ وہ ہر شعبہ میں اہم تعاون دیتے ہیں۔ وہ زخمی تھے، لیکن فٹ ہوتے ہی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ ہم ٹیم کمبی نیشن کے بارے میں بات کریں گے لیکن ہاں ان کی موجودگی کافی اہم ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details