اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jofra Archer Back in IPL Auction: جوفرا آرچر کی آئی پی ایل میں واپسی، میگا نیلامی کے لیے رجسٹرڈ - آئی پی ایل میگا نیلامی

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں واپسی ہوئی ہے Archer Back in IPL Auction۔ وہ 2023 سیزن سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جوفرا آرچر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جوفرا آرچر

By

Published : Feb 1, 2022, 7:56 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جوفرا آرچر England Fast Bowler Jofra Archer نے بنگلور میں 12 اور 13 فروری کو ہونے والی آئی پی ایل میگا نیلامی کے لیے اپنا نام درج کرایا ہے جس کی تصدیق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو فرنچائزیز سے کی۔

آرچر نے خود کی بنیادی قیمت(بیس پرائز) 2 کروڑ روپے رکھی ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے تمام فرنچائزیز کو واضح کر دیا ہے کہ اس سال کے آئی پی ایل میں 26 سالہ تیز گیند باز کی شرکت ان کی موجودہ انجری کی حالت کو دیکھتے ہوئے مشکوک ہے۔ ان کا نام نیلامی میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ ان کا 2023 اور 2024 کے سیزن میں کھیلنا یقینی ہے۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فرنچائزیز کو 44 نئے ناموں کی فہرست فراہم کرانے کے لیے ایک خط لکھا ہے جنہیں فرنچائزیز کی درخواست پر نیلامی رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ 'ای سی بی نے 2023 اور 2024 میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر آرچر کو نیلامی کے لیے رجسٹر کیا ہے کیونکہ ان کی موجودہ چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیلامی رجسٹر کو 1214 کھلاڑیوں کی اصل فہرست سے کم کر کے 590 کر دیا گیا ہے جسے 22 جنوری کو مرتب کر کے تقسیم کیا گیا تھا۔ رجسٹر میں شامل کیے گئے آرچر انگلینڈ کے واحد کھلاڑی ہیں Archer is lone new inclusion from England۔ اس میں ایک اور قابل ذکر نام آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز عثمان خواجہ کا ہے۔ سڈنی میں حالیہ ایشیز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے عثمان خواجہ نے ابتدائی طور پر اندراج نہیں کرایا تھا۔ ان کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے ہے۔

آرچر اور خواجہ کے علاوہ 44 نئے آنے والوں کی نئی فہرست میں افغانستان کا ایک، آسٹریلیا سے پانچ، بھارت کے 11، آئرلینڈ کے دو، نیوزی لینڈ کے چھ، اسکاٹ لینڈ کے دو، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے چار اور جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ اس میں اینڈیل فیہلُکوایو بھی شامل ہیں۔

حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کا نام بھی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں نہیں ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کچھ فرنچائزیز جن کے لیے گیل پہلے کھیل چکے ہیں، نے انہیں نیلامی میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ حالانکہ گیل نے اس سال آئی پی ایل سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران بین اسٹوکس اور مچل اسٹارک کو بھی واپس بلانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details