اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jhulan Goswami creates History: جھولن گوسوامی کا ایک اور تاریخی کارنامہ - جھولن گوسوامی کا تاریخی کارنامہ

جھولن گوسوامی خواتین یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 250 وکٹ لینے والی پہلی گیند باز بن گئی ہیں۔ Jhulan Goswami Creates History

Jhulan Goswami creates History
Jhulan Goswami creates History

By

Published : Mar 16, 2022, 3:05 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی خواتین یک روزہ میچوں میں 250 وکٹیں مکمل کرنے والی تاریخ کی پہلی گیند باز بن گئی ہیں۔ first woman bowler to claim 250 wickets in ODIs جھولن نے اپنا 199 واں یک روزہ میچ کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول میں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا۔

جھولن نے انگلینڈ کی ٹیمی بیومونتھ کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ بھارتی تجربہ کار گیند باز پہلے ہی خواتین یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں اور اب انہوں نے 250 وکٹوں کا تاریخی ہندسہ حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی سابق کرکٹر کیتھرین فٹزپیٹرک خواتین یک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے نام 180 وکٹیں ہیں۔

اس سے قبل جھولن گوسوامی نے خواتین ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 40 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details