اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Abdul Razzaq on asia cup ایشیا کپ کو دبئی منتقل کرنا بہتر آپشن، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے رسہ کشی کے درمیان کرکٹرز کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشیا کپ کی میزبانی دبئی منتقل کرنے کی بات کی۔ It's good for cricket if Asia Cup is shifted to Dubai

It's good for cricket if Asia Cup is shifted to Dubai: Abdul Razzaq
ایشیا کپ کو دبئی منتقل کرنا بہتر آپشن

By

Published : Feb 7, 2023, 6:14 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف بھارت ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جانا چاہتا تو وہیں دوسری طرف پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں ہی ہو۔ اسی درمیان کرکٹرز کا بھی ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بھارتی کرکٹ بورٹ پر نکتہ چنی کرتے ہوئے اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹر ایشون اور سابق کرکٹر وینکٹیش پرساد نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اشون کا ماننا ہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا میں ہونی چاہیے۔

اب پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشیا کپ کی میزبانی پر اپنی رائے دی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا ہے کہ 'کرکٹ کی ترقی کے لیے ایشیا کپ دبئی منتقل ہونا چاہیے'۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے کہاکہ'یہ کرکٹ اور اس کی ترقی کے لیے اچھا ہوگا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہوتے ہیں۔ اگر ایشیا کپ دبئی میں منعقد ہوتا ہے تو یہ ایک اچھا آپشن ہوگا۔ جو کرکٹ اور کرکٹ کی ترقی کے لیے اچھی بات ہو گی۔ اگر آپ اس کے بارے میں اچھا نہیں سوچتے ہیں تو یہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ دونوں بورڈز کے ممبران کو اس معاملے پر بات کرنی ہو گی اور اس بارے میں درست فیصلہ کرنا ہو گا۔ تاکہ ایشیا کپ کا تنازع ختم ہو سکے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور اس کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ اے سی سی کے اگلے اجلاس میں کیا جانا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details