نئی دہلی: سابق بھارتی گیند باز عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں روہت شرما کے ساتھ ایشان کشن کو بھارت کے اوپنر کے کردار میں رکھنا چاہئے۔ پٹھان نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ آپ کو ابھی تین اوپنرز کی ضرورت ہے۔ روہت شرما، ایشان کشن میرے لیے اوپننگ جوڑی میں پہلے آتے ہیں اور پھر ان کے بعد شبھمن گل۔ گل بلاشبہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ان کے دو ٹی ٹوئنٹی میچ اچھے نہیں گزرے ہوں گے، لیکن ان میں صلاحیت ہے اور گل نے ون ڈے کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیے انہیں تیسرے نمبر پر رکھنا ضروری ہے، لیکن میں روہت اور ایشان کشن سے شروعات کروں گا کیونکہ ایشان نے ماضی قریب میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور رنز بنائے ہیں۔ Ishan should open with Rohit Says Irfan Pathan
کشن نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 210 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی پہلی ڈبل سنچری میں 10 چھکے اور 24 چوکے لگائے۔ میزبان ہندوستان منگل کو سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گا۔ اکتوبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے یہ سیریز بہت اہم ہوگی۔ عرفان نے کہاکہ ’’سیریز جیتنا ضروری ہے، چاہے ہم کوئی بھی سیریز کھیلیں۔ دو طرفہ سیریز جیتنا چاہے آپ گھر پر کھیلیں یا باہر کھیلنا آپ کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اہم ہے لیکن اس کا مقصد 2023 کا ورلڈ کپ ہوگا جو اس سال اکتوبر میں ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ لہذا ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں ٹیم کے کمبی نیشن پر کام کرنا ہوگا اور اسی کے مطابق الیون کا انتخاب کرنا ہوگا۔"