اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ireland Vs West Indies ODI Series: آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت لی - ویسٹ انڈیز کو شکست

تیسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹ سے شکست دے سیریز جیت لی۔ Ireland Beat West Indies

Ireland Vs West Indies ODI Series
Ireland Vs West Indies ODI Series

By

Published : Jan 17, 2022, 3:07 PM IST

اینڈی میکبرائن اور ہیری ٹیکٹر کی نصف سنچری کی مدد سے آئرلینڈ نے سبینا پارک میں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 44.4 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ Ireland won series against West Indies

ٹیم کے اوپنر اور وکٹ کیپر شائی ہوپ نے نصف سنچری کھیلتے ہوئے 53 رنز بنائے۔ شائی ہوپ کے بعد کوئی بھی بلے باز 50 رنز کا اسکور نہیں کر سکا اور ٹیم کے کھلاڑی باؤلرز کے ہاتھوں کیچ ہو کر تیزی سے آؤٹ ہو گئے۔ Wicket Keeper Shai Hope half century

آئرلینڈ کے باؤلرز اینڈی میکبرائن اور ینگ کی بولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ اینڈی نے ٹیم کی جانب سے چار وکٹیں حاصل کیں جن میں نکولس پورن (2)، شمرہ بروکس (1)، کیرون پولارڈ (3) اور اکیل حسین (23) کی وکٹیں شامل تھیں۔ ireland bowler Performance

وہیں ینگ نے شائی ہوپ (53)، جسٹن گریوز (12) اور الزاری جوزف (6) کی وکٹیں لیں۔ باؤلرز کنفر اور ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے 44.5 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا کر دو وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے گیند باز ہوسین اور چیسی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہوسین نے پال اسٹرلنگ (44)، جارج ڈوکریل (7) اور گیرتھ ڈیلنی (10) کی وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ہی چیسی نے ہیری ٹییکٹر (52)، نیل راک (2) اور کرٹس کیمپر (11) کی وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ہی گیند باز جوزف اور اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: India's Next Test Captain: روہت، راہل، یا پنت: کون بنے گا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان ؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئرلینڈ کی ٹیم نے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلا میچ 24 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا میچ کووڈ-19 کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی کووڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 جنوری کو کھیلا گیا جو آئرلینڈ نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے تیسرا میچ دو وکٹوں سے جیت کر سیریز جیت لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details