اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی کا ایک اور بڑا فیصلہ، رائل چیلینجرز بنگلور کی بھی کپتانی چھوڑیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی بھی کپتانی چھوڑ دیں گے۔

virat kohli
virat kohli

By

Published : Sep 20, 2021, 12:26 PM IST

وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں اگلے ماہ سے ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے اور اب انہوں نے آر سی بی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر کے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔

آج جب وراٹ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے خلاف میدان میں اتریں گے تو یہ ان کا 200 واں آئی پی ایل میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ 2013 کے سیزن سے پہلے کوہلی کو آر سی بی کپتان ڈینیئل ویٹوری کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ آر سی بی کے کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا 9 واں سیزن ہے۔ اب تک ٹیم ان کی قیادت میں ٹیم نے 132 میں سے 62 میچ جیتے ہیں جبکہ 66 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

وراٹ کی کپتانی میں ٹیم کا بہترین سیزن 2016 تھا جس میں ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے حال ہی میں چونکانے والا فیصلہ کرتے ہوئے ٹی 20 کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وراٹ کوہلی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یو اے ای میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

وراٹ کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اکتوبر۔نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ تاہم اسٹار بلے باز نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں بھارت کی قیادت جاری رکھیں گے۔

ساتھ ہی وراٹ نے کہا تھا کہ 'انہوں نے یہ فیصلہ کئی ٹیم کے ساتھیوں بشمول ہیڈ کوچ روی شاستری اور روہت شرما سے مشورہ کرنے کے بعد لیا۔

کوہلی نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی کپتانی چھوڑنے کی وجہ کام کے بوجھ کو قرار دیا۔ ان یہ دیکھنا ہوگا کہ وراٹ کے بعد ٹی 20 کپتان کا عہدہ کون سنبھالے گا حالانکہ روہت شرما ان کے جانشین کے طور پر سب سے آگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔

وراٹ کوہلی اب تک 45 ٹی 20 میچوں میں بھارت کی کپتانی کر چکے ہیں۔ اس دوران ٹیم نے 25 میچ جیتے اور 14 میچ ہارے، دو میچ ٹائی ہوا جبکہ دو بے نتیجہ رہے۔ وراٹ کی کپتانی میں ٹیم کا جیت کا تناسب 65.11 رہا۔

اس کے علاوہ روہت شرما اب تک 19 ٹی 20 میچوں میں بھارت کی کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے بھارت نے 15 میچ جیتے ہیں اور صرف 4 میچ ہارے ہیں۔ روہت کی کپتانی میں جیت کا تناسب 78.94 رہا ہے۔

وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'میں نہ صرف بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے لیے خوش قسمت رہا ہوں بلکہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ٹیم کی قیادت بھی کر رہا ہوں۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے روپ میں میرے سفر میں میرا ساتھ دیا ہے۔ میں کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف۔ سلیکشن کمیٹی، کوچز اور ہر بھارتی جو ہماری جیت لیے کھیلا۔ میں ان سبھی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا تھا۔

وراٹ نے مزید لکھا تھا کہ 'کام کے بوجھ کو سمجھنا بہت ہی اہم بات ہے اور پچھلے 8 سے 9 برسوں میں تمام 3 فارمیٹ کھیلنے اور گزشتہ 5۔6 سالوں سے باقاعدگی سے کپتانی کرنے پر زیادہ کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ مجھے ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہونے کے لیے خود کو تھوڑا آرام دینے کی ضرورت ہے۔

کوہلی نے کہا تھا کہ 'میں نے ٹی 20 کپتان کے طور پر اپنے دور میں ٹیم کو سب کچھ دیا ہے اور آگے بڑھتے ہوئے ایک بلے باز کے طور پر ٹی 20 ٹیم کے لیے میں ایسا کرنا جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 'بے شک، اس فیصلے پر پہنچنے میں کافی وقت لگا۔ میرے قریبی لوگوں، روی بھائی(روی شاستری) اور روہت شرما جو کہ لیڈر شپ گروپ کا لازمی حصہ رہے ہیں، کے ساتھ بہت غور و خوض اور گفتگو کے بعد میں نے اکتوبر۔نومبر مین دُبئی میں اس ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوہلی نے کہا 'میں نے سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ سکریٹری جے شاہ اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی سے بات کی ہے۔ میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بھارتی کرکٹ اور بھارتی ٹیم کی خدمت جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی کا بڑا فیصلہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد چھوڑیں گے کپتانی

واضح رہے کہ کچھ وقت سے کوہلی کی کپتانی چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس معاملے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھی ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وراٹ کوہلی یک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details