انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 14 کے باقی مقابلے یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ اس کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے وائس پریسیڈنٹ راجیو شکلا نے میڈیا کو دیے ایک بیان میں کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل میچ کو درمیان میں روک دیا گیا تھا اور لمبے وقت سے اس بات کو لے کر بحث چل رہی تھی کہ باقی بچے مقابلے کب اور کہاں ہوں گے۔ لیکن بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے باقی 31 میچوں کو یو اے ای میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے، کیونکہ ستمبر اکتوبر ماہ میں بھارت میں عام طور پر موسم خراب رہتا ہے۔