نئی دہلی: ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئےسن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور جیت کے لیے دہلی کپیٹلس کو 198 رنز کا ہدف دیا۔ آئی پی ایل کے 40ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہے۔ دونوں ٹیمیں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ سن رائزرز کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی نظریں سن رائزرس کے خلاف لگاتار دوسری جیت پر ہیں۔ سن رائزرس اور دہلی نے سات میچوں میں دو دو میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل 2023 میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی ہیں۔
سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے دہلی کیپٹلس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سن رائزرز نے عبدالصمد اور عقیل حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واشنگٹن سندر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دہلی کی بات کریں تو پہلی بار امان حکیم خان کی جگہ پریم گرگ کو دہلی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔