اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہسرنگا اور چمیرا کو آئی پی ایل کے لیے ایس ایل سی سے ابھی تک منظوری نہیں - تیزگیندباز دشمنت چمیرا

سری لنکا کرکٹ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر وانندو ہسرنگا اور تیز گیندباز دشنت چمیرا کو رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے متبادل کھلاڑیوں کے طور منتخب کیے جانے کے لیے نہ تو ایس ایل سی سے اجازت لی اور نہ ہی بورڈ کو ان کے اس معاہدے کے بارے میں کوئی علم ہے۔

SLC
سری لنکا کرکٹ

By

Published : Aug 23, 2021, 1:55 PM IST

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر وانندو ہسرنگا اور تیزگیندباز دشمنت چمیرا، جنہیں آئی پی ایل 2021 کے یو اے ای مرحلے کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور(آرسی بی) کی جانب سے متبادل کھلاڑیوں کے طور منتخب کیا گیا تھا، جس کی نہ تو ایس ایل سی سے اجازت لی اور نہ ہی بورڈ کو ان کے اس معاہدے کے بارے میں کوئی علم ہے۔

ڈی سلوا نے ایک بیان میں کہا ’’میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا، مجھے دیکھنا پڑے گا۔ ہم مہینے کے آخر تک لاک ڈاؤن میں ہیں۔ بورڈ کھلاڑیوں کے بارے میں اسی وقت فیصلہ کرے گا، جب ان کے سامنے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے لیے درخواست دی جائے گی۔ ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ انہیں این او سی کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔ ہم ان کھلاڑیوں کے انتخاب سے واقف نہیں ہیں، نہ ہی انہوں نے ہم سے اجازت طلب کی ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ ہسرنگا اور چمیرا اس سال کے آغاز میں منعقد ہوئی آئی پی ایل آکشن میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ دونوں کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔ دریں اثنا آر سی بی نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ 24 سالہ آل راؤنڈر ہسرنگا کو آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور 29 سالہ دائیں ہاتھ کے تیزگیندباز دشمنت چمیرا کو آسٹریلیا کے ڈینیئل سمنس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، جو آئی پی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں کھیلنا فواد عالم سے سیکھنا چاہیے: بابر اعظم

بتایا جارہا ہے کہ ایس ایل سی چاہتا ہے کہ اس کے کھلاڑی آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں، جو اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ہے اور اس سے پہلے وہ عمان روانہ ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں، جہاں انہیں کوالیفائر میچ کھیلنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کو 2 سے 14 ستمبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details