اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ravindra Jadeja to part ways with CSK سی ایس کے سے جڈیجہ کا رشتہ ختم ہونے کا امکان

آئی پی ایل 2022 سے پہلے رویندر جڈیجہ کو سی ایس کے کا کپتان بنایا گیا تھا، لیکن درمیان میں ہی ٹیم کی کپتانی دھونی کو سونپ دی گئی، تبھی سے جڈیجہ نے ٹیم چھوڑ نے کا ذہن بنا لیا ہے۔ Ravindra Jadeja to Part Ways with Chennai Super Kings Soon

Ravindra Jadeja to part ways with Chennai Super Kings soon
جڈیجہ کا CSK کے ساتھ رشتہ ختم ہو سکتا ہے

By

Published : Aug 16, 2022, 12:27 PM IST

نئی دہلی: ان دنوں چنئی سپر کنگز (CSK) اور رویندر جڈیجہ کے تعلقات میں کھٹاس کی خبریں سرخیوں میں ہے۔ خبر ہے کہ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن سے پہلے سی ایس کے کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ یعنی رویندر جڈیجہ فرنچائز کے ساتھ اپنے 10 سالہ تعلقات کو ختم کر سکتے ہیں۔ جڈیجہ اگلے چند ماہ میں ٹیم سے الگ ہو سکتے ہیں۔ بھارتی آل راؤنڈر مئی میں آئی پی ایل کے اختتام کے بعد سے ہی سی ایس کے انتظامیہ سے رابطے میں نہیں ہیں۔ Ravindra Jadeja to Part Ways with Chennai Super Kings Soon

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے بعد جڈیجہ اور 'سی ایس کے' کے درمیان تعلقات ختم ہو جائیں گے۔ معلومات کے مطابق جڈیجہ آئی پی ایل ٹریڈنگ ونڈو کی فہرست میں خود کو شامل کریں گے اور دوسری ٹیموں میں اپنے لیے جگہ تلاش کریں گے۔ غور طلب ہے کہ آئی پی ایل 2022 سے پہلے رویندر جڈیجہ کو سی ایس کے کا کپتان بنایا گیا تھا۔ لیکن درمیان میں ہی ٹیم کی کپتانی دھونی کو سونپ دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جڈیجہ نے تب سے ٹیم چھوڑنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

وہیں دوسری جانب جڈیجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 2021 اور 2022 کے سیزن سے متعلق تمام پوسٹس کو بھی ہٹا دیا ہے۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ جڈیجہ CSK سے باہر ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فرنچائز کی ایک پوسٹ سے اپنا تبصرہ بھی حذف کر دیا، جس میں انہوں نے اگلے 10 برس تک ان کے ساتھ رہنے کی بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details