موہالی: آئی پی ایل 2023 کا دوسرا میچ یکم اپریل موہالی میں پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہونا ہے۔ اپنے ہوم گراؤنڈ میں پنجاب کنگز نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کولکاتا کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ نئے کپتان شیکھر دھون کی قیادت میں پنجاب کے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، تاکہ وہ آئی پی ایل میں شاندار آغاز کے ساتھ رنر اپ بننے والی ٹیم کی طرح عمدہ کارکردگی دکھا کر آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں میں کی فہرست میں شامل ہو سکیں۔
کے ایل راہل، کرس گیل، شان مارش، ڈیوڈ ملر، میانک اگروال جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب ٹیم انتظامیہ نے ٹیم کی کپتانی شیکھر دھون کو سونپی ہے جس میں سیم کرن اور لیام لیونگ اسٹون جیسے غیر ملکی آل راؤنڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کنگز کی ٹیم کو ارشدیپ سنگھ جیسے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کے تجربے کا بھی فائدہ ملے گا۔ شیکھر دھون اور ارشدیپ سنگھ کے علاوہ پنجاب کی ٹیم میں کوئی ایسا گھریلو کھلاڑی نہیں ہے، جو بین الاقوامی سطح پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔
پنجاب کنگز کی ٹیم اپنے ڈومیسٹک کھلاڑیوں سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر انحصار کرے گی جن میں سیم کرن، لیام لیونگ اسٹون، نیتھن ایلس، میتھیو شارٹ، سکندر رضا، کاگیسو ربادا، بھانوکا راجا پاکسا جیسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔
بتادیں کہ پنجاب کی ٹیم میں آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یا زیادہ میچ کھیلنے والے پہلے 15 کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی یا تو آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں یا کسی اور ٹیم میں چلے گئے ہیں۔ اسی لیے کنگز پنجاب کنگز کے مالکان نے ٹیم کی کمان شیکھر دھون کو سونپ دی ہے۔