اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021 میں ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

اپریل کی 9 تاریخ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں ہریانہ کے یہ پانچ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے لیے ان سب نے اپنی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

آئی پی ایل 2021 میں ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل
آئی پی ایل 2021 میں ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

By

Published : Apr 1, 2021, 8:56 AM IST

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے اب 14 ویں سیزن کے آغاز کے لیے کچھ ہی دن باقی ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ کو تینوں فارمیٹ میں شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک بار پھر تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ 9 اپریل سے شروع ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کا جوش جہاں عروج پر ہے وہیں ایک ہی وقت میں ہریانہ کی نظر اپنے ان پانچ کھلاڑیوں پر ہے جو مختلف فرنچائزی کے لئے کھیل کر خود کو ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • 1. یوزویندر چہل

چہل جو جِند میں رہتے ہیں آج انہیں کسی شناخت کی ضرورت نہیں ہے، انہیں ہر کوئی جانتا ہے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنی باؤلنگ سے اپنے نام کی پہچان بنائی ہے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہریانہ کی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔

ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

سال 2011 میں ممبئی انڈینز کے لئے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے والے چہل، گزشتہ کئی برسوں سے وراٹ کوہلی کی زیر قیادت رائل چیلنجرس بنگلور کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ 2011 کے بعد سے چہل نے کل 99 میچ کھیلے ہیں۔ اس مدت کے دوران انہوں نے 7.67 کے اوسط سے 121 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیزن میں بھی شائقین کو ان سے توقع ہے کہ وہ ایسا ہی پرفارم کریں جس کے لئے وہ مشہور ہیں۔

  • 2. نودیپ سینی

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر نودیپ سینی بنیادی طور پر ہریانہ کے کرنال سے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دہلی کی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ سینی اپنی سوئنگ بولنگ سے اچھے اچھے بلے بازوں کو پریشان کرتے رہے ہیں۔

ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

سینی نے آئی پی ایل کی پہلی شروعات 2017 میں دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے کی تھی، جہاں فرنچائز نے انہیں 10 لاکھ میں خریدا تھا۔ لیکن اگلے سال جنوری میں ہونے والی نیلامی میں انہیں رائل چیلنجرس بنگلور نے تین کروڑ روپئے میں ٹیم میں شامل کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں جملہ 26 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 17 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

  • 3. راہل تیوتیا

راہل تیوتیا جو ہریانہ کے فرید آباد سے ہیں، نے آئی پی ایل 2020 میں اپنے بلے کے ذریعہ دھمال مچایا تھا، کو کسی شناخت کی ضرورت نہیں ہے۔ پچھلے سیزن میں راجستھان رائلز کے لئے کھیلتے ہوئے آل راؤنڈر نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے راجستھان کے لیے 31 گیندوں پر 53 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ تیوتیا نے نمبر چار پر بیٹنگ کے دوران سات چھکے لگائے تھے۔

ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

راہل نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز راجستھان رائلز کے ساتھ 2014 میں کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں پنجاب اور دہلی کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھیلے گئے کل 34 میچوں میں انہوں نے 366 ​​رنز بنائے ہیں اور 24 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ گذشتہ سال راہل کو اپنی کارکردگی سے کافی مداحوں کی ستائش حاصل ہوئی ہے اور اس بار بھی ہر ایک ان سے اسی دھماکے کی امید کر رہا ہے۔

  • 4. دیپک ہڈا

آئی پی ایل کے معروف کھلاڑی دیپک ہڈا کا تعلق ہریانہ کے روہتک سے ہے۔ 2014 میں لیگ میں راجستھان کے لئے ڈیبیو کرنے والے اس آل راؤنڈر نے اپنے دوسرے ہی میچ میں نصف سنچری بناکر سرخیاں بٹوری تھی۔ راجستھان کے علاوہ وہ سن رائزرس حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔

ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

دیپک نے آئی پی ایل میں کھیلے گئے کل 68 میچوں میں 625 رنز بنائے ہیں اور 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے سات میچوں میں 101 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔

  • 5۔ ویبھو اروڑا

امبالا سے تعلق رکھنے والے ویبھو اروڑا کو رواں سال آئی پی ایل 2021 میں نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انہیں کے کے آر نے 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

ہریانہ کے 5 کھلاڑی کیا کھلائیں گے گُل

ویبھو نے 9 دسمبر 2019 کو ہماچل پردیش کے لئے رنجی ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ ان کے کیریئر کا پہلا آئی پی ایل ہونے کی وجہ سے یہ آئی پی ایل ان کے لئے خاص ہے۔

اس کھلاڑی نے کھیلے گئے آٹھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2.97 کی اوسط کے ساتھ 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ اے میں انہوں نے پانچ میچوں میں 5.16 کے اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details