نئی دہلی: آئی پی ایل کا پہلا ہاف ختم ہو چکا ہے، لیگ کے 70 میں سے 35 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ آئی پی ایل کے 35ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناپائی اور اسے 58 رنز سے شکست ہوئی۔ سات میچوں میں ممبئی کی یہ چوتھی شکست ہے، جب کہ یہ گجرات کی پانچویں جیت ہے اور گجرات نے اب 10 پوائنٹس کے ساتھ CSK کی برابری کر لی ہے۔ ممبئی اب بھی 6 پوائنٹس پر ہے۔ گجرات کی اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اورنج کیپ اور پرپل کیپ میں بھی تبدیلیاں ہوئیں ہیں ہیں۔
ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سیزن میں ٹائٹل جیتا تھا اور رواں برس بھی اسی فارم کو جاری رکھتے ہوئے پہلے سات میں سے پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس حاصل کیے اور CSK کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ CSK کے بھی 10 پوائنٹس ہیں، لیکن وہ رن ریٹ میں گجرات سے آگے ہے۔ اور اس کے بعد چار ٹیموں کے 8-8 پوائنٹس ہیں۔ راجستھان رائلز تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد لکھنؤ، آر سی بی اور پنجاب کنگز ہیں۔ جب کہ ممبئی انڈینز واحد ٹیم ہے جس کے 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ جب کہ KKR، SRH اور DC کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔