ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رن سے شکست دی - آئی پی ایل نیوز
ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتے کے روز 13 رن سے شکست دے دی۔
اوپنر کونٹن ڈی کاک (40)، کپتان روہت شرما (32) اور کیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 35) کی شاندار پاریوں کے بعد گیندبازوں کے زبردست مظاہرے سے ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتے کے روز 13 رن سے شکست دے دی۔
ممبئی انڈینس نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 150 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 19.4 اوور میں 137 رن پر نمٹا دیا۔ ممبئی کی طرف سے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ نے 28 رن پر تین وکٹ اور راہل چاہر نے 19 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔
حیدرآباد کے مڈل اور لوور آرڈر بلے بازوں نے پھر سے کمزوری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ہدف تک نہیں پہنچا سکے۔