اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل 2023 کے 42ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینس نے 213 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ راجستھان کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 124 رنز کی اننگ کھیلی۔ Mumbai Indians beat Rajasthan Royals

ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

By

Published : May 1, 2023, 9:34 AM IST

ممبئی:ممبئی انڈینس نے بلے اور گیند دونوں سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 1000ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف چھ وکٹوں سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ یشسوی جیسوال (124) کی سنچری کی بدولت راجستھان نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر 212 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی کے بلے بازوں نے ایک یونٹ کے طور پر کھیلتے ہوئے 213 کے جیتنے والا ہدف تین گیندیں باقی رہتے ہوئے پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما (3) کو جلد ی ہی گنوانے کے بعدممبئی نے ایشان کشن (28) اور کیمرون گرین (44) نے دوسری وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑے جب کہ فارم میں آئے بلے باز سوریہ کمار یادو (55) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے قدم تیزی سے آگے بڑھا دیے۔ تلک ورما (29) اور ٹم ڈیوڈ (45 رنز، 14 گیندوں) نے پوری کردی اور لگاتار دو شکستوں کے صدمے سے باہر نکلتے ہوئے ممبئی نے شاندار فتح حاصل کی۔

تلک اور ڈیوڈ نے جیت کے لیے 26 گیندوں پر درکار 62 رن لئے۔ ڈیوڈ نے طوفانی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے۔ روی چندرن اشون (2/27) نے نظم و ضبط کے ساتھ بالنگ کرتے ہوئے ممبئی کے بلے بازوں کو روکے رکھا لیکن دوسرے سرے پر متوقع حمایت نہ ملنے کی وجہ سے رنز کی رفتار بڑھتی ہی چلی گئی۔ جیسن ہولڈر مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے جب کہ ٹرینٹ بولٹ بھی ممبئی کے بلے بازوں کو نہ روک سکے۔ اس سے پہلے ایک سرے پر وکٹوں کے گرنے کے درمیان راجستھان کے یشسوی جیسوال (124) نے یادگار سنچری اننگز کھیلی۔وانکھیڑے اسٹیڈیم کا شاید ہی کوئی کونا ایسا ہو جہاں یشسوی نے حملہ نہ کیا ہو۔ یہ 21 سالہ نوجوان کھلاڑی، جس نے اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں کو چھوڑ کر مایا نگری ممبئی کو کرکٹ سیکھنے کے لیے اپنا گھر بنایا، اپنی کارکردگی سے نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ملک کو مسحور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:CSK Vs PBKS IPL سنسنی خیز مقابلے میں چنئی سپر کنگز کو چار وکٹوں سے شکست

اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی کے دوران یشسوی 112 منٹ تک کریز پر رہے اور 62 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 16 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ اننگز کے آخری اوور میں ارشد خان نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ دے کر رخصت کیا۔ یشسوی کے ساتھ سب سے بڑی 72 رنز کی شراکت جوس بٹلر (18) کی ہوئی ۔ بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اننگز کے اختتام تک جاری رہا۔ راجستھان کے بلے بازوں کو روکنے کے بعد گیند بازی کے لئے ارشد خان میں خاصے اثر دار نظر آئے ، جنہوں نے تین اوور پھینکے اور 39 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ اس سے قبل پیوش چاولہ نے دو اہم وکٹ لے کر مہمانوں کو پریشانی ڈالا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details