اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی: IPL 2021 - ممبئی نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

آئی پی ایل میں ممبئی انڈین نے ابوظہبی کی گراؤنڈ پر پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Sep 29, 2021, 5:17 AM IST

آئی پی ایل میں ممبئی انڈین نے ابوظہبی کی گراؤنڈ پر پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ممبئی نے چار وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پالیا۔ آئی پی ایل کے 42 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے پلے آف کی دوڑ میں پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پنجاب کے لیے کے ایل راہل اور منڈیپ سنگھ نے 36 رنز کی شراکت داری کی، لیکن اس کے بعد وکٹ گرتے چلے گئے۔ پہلا وکٹ 36 رنز پر گرا، دوسرا 39 اور تیسرے 41 پر، اس طرح ٹاپ کے تینوں بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چوتھی وکٹ بھی 48 رنز پر گر گئی۔

مزید پڑھیں:دل کا دورہ پڑنے پر انضمام الحق ہسپتال میں داخل

میچ کے اختتام پر رنز اور اسکور تقریبا برابر تھے لیکن پنجاب کے بولر دباؤ میں آکر وکٹ نہیں لے سکے۔ پولارڈ اور ہاردک پانڈیا نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details